اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے: فواد چودھری

Jun 03, 2021 | 12:03:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے  دوسری طرف بجٹ پر سیمینار کئے جا رہے ہیں۔ اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہوگا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت
 

مزیدخبریں