(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے، ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے، امریکا میں بائیڈن کے آنے کے بعد اس پر سوچنا شروع کر دیا گیا ہے۔شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں گرین فنانسنگ سکیم کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت درختوں کی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل پارکس بڑھانا اور درخت لگانا بہت ضروری ہیں۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلا دیش سے اچھی ہے، ماحولیات کی بہتری کیلئے چین نے بہت کام کیا ہے، درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی مہم خوش آئندہ ہے۔ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے شجرکاری پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے: فواد چودھری