ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری،این سی او سی نے پاکستان سے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کیلئے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے۔ جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا اور سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا۔
Vaccine Statistics:
— NCOC (@OfficialNcoc) June 2, 2021
Vaccine administered across Pakistan on 1 June: 305,093
Total vaccine administered till now: 7,953,574
خیال رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت