ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Jun 03, 2021 | 12:54:PM

(24نیوز) مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری،این سی او سی نے پاکستان سے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کیلئے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے۔ جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا اور سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا۔

خیال  رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت
 

مزیدخبریں