ایرانی بحریہ کے سب سے بڑا جہاز خوفناک آتشزدگی کے بعد ڈوب گیا

Jun 03, 2021 | 13:06:PM
ایرانی بحریہ کے سب سے بڑا جہاز خوفناک آتشزدگی کے بعد ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آبنائے ہرمز میں ایرانی نیول کے ایک بڑے آئل ٹینکر ’’خارگ‘‘ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں جہاز سمندر میں ڈوب گیا جب کہ 400 تربیتی اہلکاروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کے  جہاز جس پر 20 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا۔جہاز میں لگنے والی آگ انتہائی خوفناک تھی جس نے تیزی سے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جہاز میں موجود 400 اہلکاروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

واضح رہے کہ ریسکیو ٹیم نے بحری جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن 20 گھنٹے کی جدوجہد کے باوجود کامیاب نہ ہوسکے اور 40 ملین پاؤنڈ کے مالیت کا جہاز ڈوب گیا۔ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خارگ اہلکاروں کی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور حادثے کے وقت جہاز میں 400 اہلکار ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔

 گزشتہ برس ملٹری ٹریننگ کے دوران غلطی سے میزائل چل جانے کے باعث 19 نیوی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے اسی طرح 2018 میں بھی ایرانی بحریہ کا جہاز ڈوب گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      کرکٹر بچہ چھا گیا۔۔ بڑے بڑے بیٹسمینوں کے چھکے چھڑا دئیے۔۔ویڈیو وا ئرل