بند گلی میں پھنسی اپوزیشن کیلئے فیس سیونگ مشکل ہو چکی: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بند گلی میں پھنسی اپوزیشن کیلئے فیس سیونگ مشکل ہو چکی، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھرنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ محنت کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے عثمان بزدار نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے بعد یہ ٹولہ اب منتوں پر آچکا ہے، کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجا ب حکومت نے ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کر دی ہے، محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔
صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہو رہا ہے، ماضی کی حکومت نے ورکرز کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش