ڈاکٹر ماہاشاہ قتل کیس میں نیا موڑ۔۔۔

Jun 03, 2021 | 14:31:PM

Read more!

(24نیوز)ڈاکٹر ماہاشاہ قتل کیس میں نیا موڑآگیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس میں ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی، فاضل جج کی رخصتی کے باعث ملزموں پر فرد جرم ایک بار پھر موخر کر دی اور کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

 خیال رہے کہ ڈاکٹر ماہا شاہ نے اپنے گھر کے اندر ہی مبینہ خودکشی کی تھی، کیس میں جنید خان اور وقاص سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں تمام ملزمان نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:  ڈرامے کی شوٹنگ ۔۔ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ۔۔ 8 افراد زخمی
 
 

مزیدخبریں