کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت 15جون کو ہو گی ،نیپرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کے الیکٹرک نے نیپرا کو جنوری سے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نےجنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے جبکہ فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 49 پیسے اور مارچ 2021 کی مد میں 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے تین ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی مہنگی اور ایک ماہ اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست دی ہے،اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی درخواست دی ہے۔
خیال رہے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہےجبکہ نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی مہنگی گاڑیاں۔۔ڈاکٹرز بھی ایف بی آر کے نشانے پر۔۔نوٹس جاری