شادی کی اہمیت کیوں نہیں؟۔۔ گلوکارہ متھیرا کا ملالہ یوسفزئی کے بیان پر سخت روعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی ماڈل ،گلوکارہ اور اداکارہ متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے فیشن میگزین ووگ کو دیئے جانیوالے حالیہ انٹرویو میں انکے شادی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی نسل کو شادی کی اہمیت کے حوالے سے بتانے کی ضرورت ہے بجائے اس کے کہ شادی کی مخالفت کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شادی ہی کیوں ضروری ہے؟ پارٹنرشپ بھی ہوسکتی ہے۔اس بیان پر ملالہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اسی حوالے سے گلوکارہ متھیرا نے انسٹا گرام پر سٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی سنت ہے نا کہ کوئی جائیداد خریدنے جیسا معاملہ کہ جس میں پارٹنرشپ ہوجائے ۔متھیرا نے کہا کہ ملالہ کو آنے والی نسل کو شادی کی اہمیت کے حوالے سے بتانے کی ضرورت ہے بجائے اس کے وہ شادی کی مخالفت کریں۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں متھیرا کے ’ووگ‘ کے سرورق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کا یوں ووگ کے سرورق پر آنا اچھا لگا اور آپ بہترین دکھائی دے رہی ہیں۔
متھیرا نے لکھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ شادی شدہ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں، ہاں کم عمری کی شادی یا زبردستی کی شادی کے وہ بھی خلاف ہیں، بعض اوقات شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں لیکن شادی کرنا ایک درست عمل ہے۔متھیرا نے لکھا کہ شادی ایک نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے جس کا آغاز دعاؤں کے سائے میں کیا جاتا ہے۔متھیرا نے مزید لکھا کہ اگر آپ واقعی زندگی میں کسی کی شراکت کو قبول کرنے کا ارداہ رکھتی ہیں تو اسے حلال کریں اور اللہ کی رحمتوں کے سائے میں رشتہ قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ثنا خاں نے حجاب پر تنقید کرنیوالوں کو کیا جواب دیا۔۔ ضرور پڑھیں