بلاول بتائیں سندھ میں نئے صنعتی زون کیوں قائم نہیں کررہے: فرخ حبیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی معاشی امورسے متعلق باتیں ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ جیسی ہیں، بلاول صاحب معیشت پر تبصروں سے گریز کریں، 18ویں ترمیم کے بعد قیمتوں پر عملدرآمد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، بلاول بتائیں سندھ میں نئے صنعتی زون کیوں قائم نہیں کررہے۔سب جانتے ہیں کہ سندھ کے حالات کیسے ہیں۔
بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےفرخ حبیب نے کہاکہ مالی سال مکمل ہونے پربھارت کی گروتھ منفی 8فیصد پر ہے، برطانیہ کی گروتھ منفی9.9، بنگلا دیش کی شرح نمو 1اعشاریہ 6فیصد ، ترکی کی شرح نمو 1اعشاریہ 8 فیصد اورپاکستان کی شرح نمو 4 فیصد پر ہے۔ گزشتہ 10 سال میں بجلی اور گیس کے شعبے میں کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، مؤثر زرعی پالیسیوں کی بدولت رواں برس ملک میں گندم کی 27اعشاریہ 3 ملین ٹن ریکارڈ پیدوار ہوئی،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23 بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔ سندھ میں صحت اور تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا 35فیصد تقریباً 420ارب روپے مختص کیا گیا جوکرپشن کی نذر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران ناکام۔ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی؟۔ بلاول