اشیائے خور و نوش پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارۂ شماریات

Jun 03, 2021 | 15:29:PM
اشیائے خور و نوش پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارۂ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ایک پورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی کی اوسط قیمت میں 16اعشاریہ 51 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، جون 2020 میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت 80اعشاریہ 92 روپے تھی۔ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 118اعشاریہ 55 روپے مہنگا ہوا، ایک کلو چاول 7اعشاریہ 64 ، بکرے کا گوشت 104 اعشاریہ 46روپے مہنگا ہوا جبکہ زندہ مرغی 91اعشاریہ 54 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2020 ءمیں مہنگائی کی شرح 8اعشاریہ 59 فیصد تھی جبکہ اس سال یہ شرح 10اعشاریہ 87 فیصد ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:    اشیائے خور و نوش پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارۂ شماریات