اپوزیشن کو موجودہ حکومت کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہورہی،حماد اظہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ اپوزیشن کو موجودہ حکومت کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ن لیگ کی معاشی ٹیم ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک لے آئی تھی ۔
وفاقی وزراکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاکہ ہماری ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں،گروتھ ریٹ4 فیصد سے زیادہ ہے،پچھلے سال بھی ن لیگ نے سیمینار کیاتھا،یہ سیمینار بھی پچھلے سال کی طرح اعدادوشمار سے ہٹ کر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے کرنٹ اکاﺅنٹس سرپلس میں ہے، معیشت کا پہیہ چل رہاہے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی معاشی ٹیم ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک لے آئی تھی ، ن لیگ کے دور میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بلند ترین سطح پر تھا،مودہ حکومت میں کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس پر ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر2016 کے بعد بلندترین سطح پر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے غلط فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالر کانقصان ہوا، شوکت ترین