ویکسین لگواتے ہوئے سیلفی لینے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری 

Jun 03, 2021 | 19:44:PM
ویکسین لگواتے ہوئے سیلفی لینے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہریوں کی جانب سے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تصویر بنانے کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ’سیلفی بوتھ‘ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرز پر سیلفی بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں شہری انجکشن لگواتے ہی تصویربناسکتے ہیں۔ بیک گراونڈ میں ’آئی گاٹ ویکسینیٹیڈ‘ کا پیغام بھی درج ہے۔سیلفی بوتھ میں نوجوانوں سے لے کر بزرگان تک سبھی اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق سیلفی بوتھ کا مقصد تاریخ میں کورونا وبا اور اس سے بچاو¿ کی ویکسینینشن کی مہم کو یاد رکھنا ہے۔ پنجاب بھر میں اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد کرونا سے بچاو کیلئے ویکسین لگواچکے ہیں۔سیلفی بوتھ سے جہاں لوگوں کا تصویر اتارنے کا شوق پورا ہونگے وہی دوسرا کو ویکسین لگوانے کی آگاہی بھی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی:مراد علی شاہ