100انڈیکس نے 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھولیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 33 پوائنٹس کم ہوکر 48 ہزار 93 پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 4 سالوں کی بلند ترین سطح 48 ہزار 434 پوائنٹس کو بھی چھوا لیکن کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
آج کاروبار کے اختتام پر انڈیکس کی سطح گذشتہ روز سے نیچے رہی۔ بازارمیں آج 88 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 16 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 331 ارب روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم 55برس کے ہو گئے۔۔اہلیہ نے محبت بھرا پیغا م شیئر کر دیا