ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ۔۔۔کتنے ارب ڈالر ہو گئے، جانیے

Jun 03, 2021 | 20:55:PM

(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 23 ارب29 کروڑ40 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،جس سے مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب13 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 16 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ، سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ مجموعی ملکی ذخائر بڑھ کر 23 ارب29 کروڑ40 لاکھ ڈالر ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: 100انڈیکس نے 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھولیا

مزیدخبریں