شادی سےبہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے۔۔ ملالہ کے متنازعہ بیان کے بعد والد کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملالہ یوسف زئی کے شادی سے متعلق بیان پر تنقید کے بعد ان کے والد ضیاالدین یوسف زئی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ٹوئٹر پر پشاور کی مشہور مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ضیاالدین یوسف زئی سے سوال کیا کہ کل سے سوشل میڈیا پرایک خبر زیر گردش ہے کہ آپ کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنے سے بہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ نکاح ،اس بیان سے ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں،آپ وضاحت فرمائیں۔
محترم جناب ضیاء الدین یوسفزئی صاحب !@ZiauddinY
— Mufti Shahabuddin Popalzai (@MuftiPopalzai) June 3, 2021
کل سے سوشل میڈیا پرایک خبر زیر گردش ہے کہ آپ کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ نکاح ۔اس بیان سے ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں۔آپ وضاحت فرمائیں۔
جواب میں ضیاالدین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں،میڈیا اور سوشل میڈیا نے انٹرویو کے اقتباس کو سیاق و سباق سے نکال کر اور تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شیئرکیا ہے۔
محترم مفتی پو پلزئ صاحب
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) June 3, 2021
ایسی کوئی بات نہیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا نے انکی انٹرویو کی اقتباس کو سیاق و سباق سے نکال کر تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شئیر کیا ہے۔ اور بس۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ وماڈل جیاعلی کا شا دی کے بعد پہلا انٹر ویو ۔۔شوہر سے متعلق اہم انکشاف
یا د رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا برطانوی فیشن میگزین 'ووگ' کو دیا گیا انٹرویو متنازع ہوگیا ہے جس میں ان کے شادی سے متعلق بیان پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور پاکستان میں یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔انٹرویو کے دوران ملالہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ اگر آپ کسی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ایک پارٹنرشپ کیوں نہیں ہو سکتی؟۔
یہ بھی پڑھیں:سونیا حسین کی مادھوری سے مشا بہت کے بعد شاہ رخ کےہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کے رکھ دیا