گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Jun 03, 2022 | 10:07:AM

(24 نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ک مطابق اسلام آباد میں دن میں موسم گرم رہے گا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا سخت ردعمل

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بھکر، لیہ، رحیم یار خان، سرگودھا اورڈ ی جی خان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 اسی طرح سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بعد دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بعد دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے سے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں