پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیاہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیاہے،ہوشربا قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔
Imported govt has increased petroleum prices by 40% or Rs 60 per litre.This will increase burden on the public by Rs 900 bn & price hike in basic necessities. Plus, the Rs 8 increase in electricity price will put entire country into shock.Expect inflation by 30% highest in 75 yrs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 2, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آج بعد نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹوئٹر" پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔