پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jun 03, 2022 | 12:02:PM

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت کی جانب  سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیاہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیاہے،ہوشربا قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آج بعد نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج  کی کال دی ہے۔عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹوئٹر" پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

مزیدخبریں