پیٹرولیم مصںوعات مزید مہنگی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jun 03, 2022 | 14:31:PM
وزیراعلیٰ سندھ،پیٹرولیم مصنوعات،قیمتیں
کیپشن: پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے: مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصںوعات مزید مہنگی ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزراء اور افسران سمیت خود کا بھی پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا، افسران اور اپنا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ سرکاری خزانے پر بوجھ پڑھنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے، 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا کچھ کم ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30، 30 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی۔