(ویب ڈیسک )لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم آج اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ایسے میں اُن کی اہلیہ شنیرا نے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔شنیرا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور وسیم اکرم کی دلکش تصویر شیئر کی جس میں سابق کرکٹر نے اہلیہ کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’میرے سلطان کو 56 ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘اُنہوں نے لکھا کہ آپ کو پیار، صحت اور خوشیوں بھری زندگی ملے، اگر آپ ہمارے پاس ہیں تو ہمارے پاس سب کچھ ہے۔‘
شنیرا نے شوہر سے جلد ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’انشاء اللّٰہ! جلد ملنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔‘
وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔وہ ورلڈ کپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔ وسیم اکرم کو سی ویو پر کونسا خزانہ مل گیا؟ ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائر ہو گئے۔ وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی اسپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کُل 356 ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔
وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔وہ ورلڈ کپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔
ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائر ہو گئے۔وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی اسپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔