ایف بی آر نے رواں مالی سال کتنا ٹیکس اکٹھا کیا،تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال اکٹھا ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ،ایف بی آر نے اس سال 5349ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال 5349ارب روپے ٹیکس اکٹھاکیا ہے یہ تعدادسٹیٹ بینک کی جانب سے حتمی لسٹوں کے بعد زیادہ ہونے کی توقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق حاصل ہونے والاٹیکس گزشتہ سال کی نسبت 28.4فیصد زیادہ ہے گزشتہ سال یہ رقم 4164ارب روپے تھی ،مئی 2022میں 490ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 26.8فیصد زیادہ ہے گزشتہ سال اسی مہینے میں 387ارب روپے اکٹھے کیے گئے تھے ۔