‘شہباز حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی’
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو پولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم کوپولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، اسلام آباد پولیس کے تمام لوگوں کو کل شام واپس بلا لیا گیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجرمہ مریم صفدر کو وزیراعظم کے برابر سیکیورٹی دی جا رہی ہے، دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی، امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا حرکتیں۔
سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سیکورٹی واپس لے لی گئی۔ اسلام آباد پولیس کے تمام لوگوں کو کل شام واپس بلا لیا گیا۔ایک طرف ایک مجرمہ مریم صفدر کو وزیراعظم کے برابر سیکورٹی دی جا رہی ہے دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکورٹی واپس۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 3, 2022
امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا حرکتیں
ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف ملک میں مہنگائی افراتفری کی آگ لگا کر خود پورے ٹبر کے 54 افراد کے ساتھ ترکی میں عیاشیاں فرما رہے ہیں، پینٹ کوٹ پہن کر بننا جان ایف کینیڈی اور ات کرنے کے وقت پرچیاں پڑھنی، حکومت ایک سازش اور کرپٹ سوچ کے تحت لائی گئی انشاللہ ذلت ان کا مقدر ہے۔
شہباز شریف ملک میں مہنگائی افراتفری کی آگ لگا کر خود پورے ٹبر کے 54 افراد کے ساتھ ترکی میں عیاشیاں فرما رہے ہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 3, 2022
ٹکسیڈو ٹائی (پینٹ کوٹ) پہن کر بننا John F Kennedy اور بات کرنے کے وقت پڑھنی پرچیاں۔
یہ حکومت ایک سازش اور کرپٹ سوچ کے تحت لائی گئی انشاللہ زلالت ان کا مقدر ہے
یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوایا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں۔
مراسلے کے مطابق حکومت نے مریم نواز کو بھی فول پروف سیکورٹی فراہم کر رکھی ہے، فول پروف سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔