پیٹرولیم مصنوعات غیرمعمولی مہنگی: ممکنہ عوامی ردعمل، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملکی تاریخ میں پیٹرولیم مصنوعات میں غیرمعمولی اضافہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت وفاقی کابینہ میں کمی اور کابینہ ارکان کو مفت پیٹرول کی فراہمی میں کٹوتی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ 10 یوم میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ای سی ایل ترمیم کو قانونی دائرہ میں لانے کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔