خیبرپختونخوا حکومت کا عوام دوست فیصلہ، حکومتی اداروں میں پیٹرول کے استعمال میں بڑی کٹوتی 

Jun 03, 2022 | 17:23:PM

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد کے پی حکومت تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے اخراجات میں 35 فیصد کمی کرے گی۔ 

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹ لگا دیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں، انسٹی ٹیوشنز اور آرگنائزیشن پر ہوگا، چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کافیصلہ

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مالی دباؤ کم ہوگا، وزیر اعلیٰ کے ان احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے، صوبائی حکومت پہلے ہی سے کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے، کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبائی حکومت اپنے اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرکاری محکموں کی پی او ایل اخراجات میں کمی اسی کفایت شعاری پالیسی کی ایک اور کڑی ہے۔

مزیدخبریں