پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا 

Jun 03, 2022 | 18:38:PM
پنجاب یونیورسٹی، موسم گرما ، تعطیلات کا اعلان
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 29 جولائی تک ہوں گی ،تدریسی شعبے امتحانات مکمل کرنے کیلئے گرمیوں کے چھٹیوں کے آغاز میں معمولی ردوبدل کر سکتے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کی تعطیلات کا شیڈول متعلقہ شعبہ جات طے کریں گے،بی ایس، ماسٹرز کے آخری سمسٹرز کے امتحانات و کورسز موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز سے قبل مکمل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کافیصلہ