(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کواب تک امریکا کی سازش قرار دیتے رہے مگر گزشتہ روز انہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا ذمہ دار امریکا کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور بھارت کو بھی قرار دیا ۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت، اسرائیل اور امریکا نے ملکر ہماری حکومت گرائی ہے۔
بونیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ تینوں ممالک مضبوط پاکستان کو نہیں دیکھنا چاہتے، بھارت اور اسرائیل چاہتے ہیں پاکستان کمزور ہو اور ٹوٹے۔ان کاکہناتھا کہ جب ہماری حکومت گرائی گئی تو سب سے زیادہ خوشیاں بھارت میں منائی گئی ایسا لگ رہا تھا جیسے وزیراعظم شہبازشریف نہیں شہبازسنگھ آیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سب سے زیادہ خوشی اسلئے منائی گئی کیونکہ شریف فیملی کے ان کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں، نوازشریف نے نریندر مودی کو شادی پر گھر بلایا مگر بھارت جاکر حریت رہنماوں سے ملاقات سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کافیصلہ
پی ٹی آئی حکومت کس نے گرائی ؟؟ عمران خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
Jun 03, 2022 | 19:03:PM