سرکاری ملازمین کی ترقی خصوصی رپورٹ سے مشروط، وفاقی حکومت نے اہم محکمے کو ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اب سرکاری ملازمین کی ترقی آئی ایس آئی کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی رپورٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی و تعیناتی آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط ہوگی۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی تمام سرکاری افسروں کی اسکریننگ کرے گی اور حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے پہلے آئی ایس آئی اسکریننگ رپورٹ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:یاسین ملک کیخلاف بھارتی عدالت کا فیصلہ، بلاول بھٹو کا اقوام متحدہ کو خط
اعلامیے کے مطابق اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے اعلیٰ عہدوں پر بیورو کریٹس کی تعیناتی سے پہلے اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی تمام سرکاری افسروں کی اسکریننگ کرےگی اور حکومتی عہدوں پرتعیناتی سے پہلے آئی ایس آئی اسکریننگ رپورٹ دے گی۔