وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے قوم کو خوشخبری سنادی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ایل پی) نے پاکستان میں سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا آغاز سال 2021 میں ہوا تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا عوام دوست فیصلہ، حکومتی اداروں میں پیٹرول کے استعمال میں بڑی کٹوتی
ان مذاکرات میں افغان حکومت سہولت فراہم کررہی ہے۔ جبکہ مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگان بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے۔ مذاکرات کے نتیجہ میں کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی۔ اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی۔