(ویب ڈیسک)شفقت محمودنے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں ناکامی پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود سے استعفی لے لیا گیا ۔اس حوالے سے شفقت محمود کا کہناتھا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا،نئے آنے والے صدر کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنے استعفے کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ طبی وجوہات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا،بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
ذرائع کے مطابق شفقت محمود کی جگہ شاہ محمود قریشی کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ عمران خان لانگ مارچ میں بندے نہ لانے اوراسلام آباد کے راستے سے ہی واپس چلے جانے پر شفقت محمود سے ناراض تھے اور ان کو معطل کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے شفقت محمود سے خود استعفیٰ لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی ترقی خصوصی رپورٹ سے مشروط، وفاقی حکومت نے اہم محکمے کو ٹاسک سونپ دیا