(24نیوز) ملک میں بجلی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ملک میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کو دھچکا لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد کیلئے جاری ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایل ایل نے،3 اور 4 جولائی کو ایک کارگو کی ڈیلیوری کیلئے ٹینڈد جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایبسلوٹلی ناٹ کہنے پر ہماری حکومت گرائی، سابق وزیرخارجہ نےمعاشی پالیسی مسترد کردی
ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو مطلوبہ میعار پر پورا نہ اترنے کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا۔
ٹینڈر کے لیے سنگاپور کی ای این او سی اور ٹوٹل انرجائس گیس اینڈ پاور کمپنی نے بولیاں جمع کرائی تھیں۔ جس میں سے کوئی بھی کمپنی تکنیکی طور پر کوالیفائی نہ کرسکی۔