وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے،انقرہ ایئرپورٹ پر ترک وزارت خارجہ کےاعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر اور سفارتی حکام نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے،وہ ترکیہ میں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔