گرد آلود  ہوائیں،بارش بھی ہو گی،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Jun 03, 2023 | 10:47:AM

(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سوات،کوہستان ، دیر،وزیرستان اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں میں گھنے سمندری بادلوں کی انٹری,بحیرہ عرب سے نمی زائد ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی متوقع جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا ,موجودہ درجہ حرارت آج 27اور زیادہ سے زیادہ 35تک ریکارڈ کیا جائے گا۔

 ڈی جی خان،راجن پور، لیہ، ملتان، بہاولپور،رحیم یار خان اور صادق آباد میں تیز ہواؤ ں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ژوب،موسی خیل، بارکھان، لورالائی اورکوہلو میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ مشکل میں پھنس گئے

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، سکھر،جیکب آباد ،گھوٹکی اور گردونواح میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں