جاوید شیخ نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم شاہ رخ خان کے والد کا کردار نبھانے کیلئے ایک روپیہ وصول کرنا چاہتے تھے۔
سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ اُنہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم ’اوم شانتی اوم‘ آفر ہوئی تھی، یہ فلم بھارتی معروف ہدایتکار فرح خان کی بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم تھی۔
View this post on Instagram
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اُنہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات تھی اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم کا مینیجر اُن کے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے 1 روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔
مزید پڑھیں: نور ظفر کام نہیں جانتی، شگفتہ اعجاز نے راز سے پردہ اُٹھا دیا
جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایا کہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے متعین کیا تھا کہ مجھے کتنا معاوضہ دینا ہے۔