چیئرمین پی ٹی آئی کے زیرِ استعمال گاڑی واپس کرنے کا حکم

Jun 03, 2023 | 12:35:PM

(24نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی زیرِ استعمال گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے گاڑی کی درخواستِ سپرداری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔گاڑی کے مالک افتخار گھمن کی جانب سے کیس کی پیروی وکیل مرزا عاصم بیگ نے کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا ہے کہ گاڑی کے مالک افتخار گھمن کو گاڑی واپس کی جائے،  پولیس کو گاڑی مزید تفتیش یا فارنزک کے لیے درکار نہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں،ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے:اسحاق ڈار

یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تھانہ سی ٹی ڈی نے گاڑی قبضے میں لی تھی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی خراب ہونے کے بعد قبضے میں لی گئی تھی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں