پشاور: نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پشاور کے علاقے پشتخرہ ولی آباد میں نامعلوم افراد کیجانب سے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے دوران بم پھٹ نہ سکا اور پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
پولیس کی جانب سے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔