نیب کا بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈز کی مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،بشری بی بی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق 7 جون کو بشری بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا، بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطور گواہ جاری ہوا۔
بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب کر لی گئیں،القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے، بشری بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کا ذکر موجود ہے،نوٹس میں بشری بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب کرلی گئی ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو نکل آئی،بڑا راز کھل گیا