بھارتی اداکار عرفان خان کی فیملی پاکستانی ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی دیوانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کی والدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔
ہر آنے والے دن شہرت کا نیا ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بھارت میں بھی یکساں مقبول ہے۔ ڈرامہ ’تیرے بن‘ کو عام عوام سمیت فن سے جڑے نامور افراد بھی دیکھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویوڈیو وائرل ہے جس میں مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا بتانا کہ آج کل وہ اور اُن کی والدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نور ظفر کام نہیں جانتی، شگفتہ اعجاز نے راز سے پردہ اُٹھا دیا
یاد رہے کہ ڈراما اُس وقت سوشل میڈیا پر تنازع کا باعث بنا جب ڈراما کی قسط نمبر 47 کے ٹیزر میں مرتسم اور میرب کے درمیان ازدواجی ریپ کا اشارہ دیا گیا تھا۔ اس ٹیزر کے بعد کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر ڈرامے کے پروڈیوسرز اور لکھاری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔