(احتشام کیانی) اسلام آباد کی سیشن عدالت شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔
خیال رہے کہ شہباز گل کے وکیل نے آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: نیب کا بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق شہباز گِل کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست دی گئی ہے، ساتھ ہی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی پیش کی گئی.
مزید کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی، وقت گزر چکا، لاہور ہائیکورٹ نے اُس میں توسیع کا کوئی حکم نہیں دیا۔
اب پراسیکیوٹر نے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ شہباز گِل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا۔