’’ کرپشن کنگ ‘‘کا دفاع کرنے پر عامر میرکاپرویز الہیٰ کے وکیل کو منہ توڑ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نگران وزیر اطلاعات عامر میرنےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے وکیل کو منہ توڑ جواب دیدیا۔
وزیر اطلاعات عامر میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا انتظار فیصلہ کریں کہ وہ پرویز الہیٰ کے وکیل ہیں یا ہائیکورٹ بار کے صدر، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کا نمائندہ کس منہ سے کرپشن کنگ کا دفاع کر رہا ہے،عامر میر نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا انتظار چند ٹکوں کیلئے پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے وکیل بن گئے ہیں۔
عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے خود پرویز الہیٰ کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا، عامر میر نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا پرویز الہیٰ کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سراسر مذاق تھا، جج نے دلائل سنے بغیر ہی پرویز الہیٰ کو ڈسچارج کر دیا، جج غلام مرتضی ورک کا فیس بک پیج پی ٹی آئی کی حمایت میں بھرا پڑا تھا۔
وزیر اطلاعات عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ٹویٹ کر کے بتایا تو موصوف نے فوراً پیج ڈیلیٹ کردیا، انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ جج کے فیس بک پیج کے سکرین شارٹس شیئر کر رہے ہیں، پرویز الہٰی کو میرٹ کی بجائے یوتھیا کنکشن پر ڈسچارج کیا گیا، انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والے اپنا منہ کالا نہ کریں، عامر میر نے کہا کہ سیاسی ورکرز بھی وکیل کے روپ میں بار کا پلیٹ فارم استعمال نہ کریں، ڈاکو کا دفاع کرنا ہے تو بار کے عہدے سے استعفی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویزالہیٰ کیخلاف کرپشن کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی