(24 نیوز)سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس میں 29 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکمنامے میں کہاگیاہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صدر نے آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون پر دستخط کر دیئے ہیں، اٹارنی جنرل کے مطابق موجودہ کیس بھی 184 تین کے تحت ہی دائر ہوا تھا، اٹارنی جنرل کے مطابق نئے قانون کا اطلاق موجودہ کیس پر بھی ہوتا ہے۔
حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ اٹارنی جنرل نئے قانون کی کاپیاں تمام فریقین کو فراہم کریں،فریقین مناسب سمجھیں تو آئندہ سماعت پر اس حوالے سے دلائل دیں،عدالت نے کہاہے کہ کیس کی مزید سماعت 7جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو عدالت سے ریلیف مل گیا