عالمی مارکیٹ میں مندی ، پاکستان میں سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان میں آئے روز اشیا کی قیمتیں بڑھتیں رہتی ہیں ،لیکن سونے کی قیمت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر فی اونس تک گر گئی ہے،جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1948 ڈالر ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے سے پاکستان میں بھی اس کے اثرات نظر آئے ہیں ، ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کمی واقع ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا دفاع، عامر میر نے بڑا بیان جاری کر دیا
پاکستان میں ایک تولہ سونا2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ، 10گرام سونا 1371 روپے کمی سے 1 لاکھ 98 ہزار 388 روپے کا ہوگیا ہے، چاندی کی بات کی تو ایک تولہ چاندی 2750 روپے پر برقرار رہی ہے۔