(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کاکہناہے کہ نو مئی کے واقعات ملکی تاریخ میں اہمیت کے حامل ہیں وہ سیاہ ترین دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دشمن نے ہمت نہیں کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ،مٹھی بھر شرپسندوں لوگ تھے جنہوں نے فساد برپا کیا ۔
ماڈل ٹاﺅن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی و داخلہ امور نے کہاکہ کرپشن کرنےوالے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کررہے ہیں، پاک افواج اور ریاست پر حملہ کردیں،60 ارب روپے کی کرپشن کی ہو اور افواج پر حملہ ہوجائے،ان کاکہناتھا کہ جھوٹ سنا سنا کر گونگا بہرہ اندھا کر دیا تھا کہ وہ اپنے لیڈر کےلئے سب کچھ کرنے کو تیار تھے، نیشنل کرائم ایجنسی یو کے نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کو 60 ارب روپے دیا کہ خزانے میں جمع کروانا تھا ،60 ارب روپے این سی اے والا پکڑ کر سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انتخابات نظرثانی کیس؛سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ شہزاد اکبر پاکستان آئیں کسی قسم کی ممانعت نہیں، بھائی کی دیکھ بھال کریں کھانا اور دوائیں دیں، شہزاد اکبر بند لفافہ کابینہ میں لہراتے ہیں وزیراعظم کو کہتے منظور کریں تو60 ارب روپے کی کرپشن منظور کروا لیا۔
ان کاکہناتھا کہ ایک سونوے ملین پاﺅنڈکی کرپشن پر کور کمانڈر یا کیپٹن شیر خان کی فیملی جواب دہ ہے،شہدا کے لواحقین سے قوم سے معافی مانگوں گا،کرپٹ آدمی کےلئے فوجی تنصیبات پر حملہ ہوئے،کیپٹن شیر خان کے بھائی کہتے وہ تو بہادر تھا اس کے مجسموں کو نہیں بخشا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر سے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانیے