" مندر جاؤں گی، جنہیں جو کہنا ہے کہتا رہے"، سارہ علی خان کا کراراجواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی و وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے مندر جاکر پوجا کرنے کے اپنے عمل پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ "جنہیں جو کہنا ہے کہتے رہیں، وہ مندر جاتی رہیں گی۔"
تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان نے 2018 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، وہ پہلے بھی مندروں سمیت ہندو مذہب کے دوسرے مقدس مقامات پر جاتی رہی ہیں، مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سارہ علی خان کے مندر جانے سمیت دیگر ہندو مذہب کے مقدس مقامات پر جاکر وہاں عبادات کرنے کی وجہ سے ان پر ماضی میں بھی تنقید ہوتی رہی ہے۔
View this post on Instagram
تاہم حال ہی میں ان پر اس وقت تنقید کی گئی جب وہ اپنی نئی فلم" ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کی پروموشن کے لیے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ہمراہ اترپردیش اور مدھیا پردیش کے قدیم مندروں میں گئی تھیں۔اداکارہ نے مندروں میں جانے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جن میں انہیں مندروں میں پوجا کرتے دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب انتخابات نظرثانی کیس؛سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان کی جانب سے مندروں میں جانے اور وہاں پوجا کرنے کی تصاویر شیئر کیے جانے پر لوگوں نے ان پر تنقید کی تھی,جہاں سارہ علی خان کو مسلمانوں نے آڑے ہاتھوں لیا، وہیں ہندو ازم کے پیروکاروں نے بھی ان پر تنقید کی اور دعوی کیا کہ "جب جب اداکارہ کی فلم ریلیز ہونے والی ہوتی ہے، وہ مندروں پر جاکر پوجا کرکے ڈراما کرتی ہیں،اسی حوالے سے اداکارہ نے ایک تقریب میں مندر جانے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مندروں میں جانا نہیں چھوڑیں گی۔