وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے البیراک گروپ آف بورڈ کے ڈائریکٹر کی ملاقات

Jun 03, 2023 | 18:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روز دورہ ترکیہ میں البیراک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین احمد البیراک کی ملاقات کی ۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے البیراک گروپ کے پاکستان میں منصوبوں کی پزیرائی کی، البیراک گروپ نے پاکستان میں کم لاگت رہائشی منصوبوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، فضلے سے بجلی بنانے اور ٹریکٹر کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا. 

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے.