سابق ایم پی اے نیاز گشکوری جہانگیر ترین گروپ میں شامل 

Jun 03, 2023 | 18:59:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی جانب سے تحریک انصاف کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، ابتک پی ٹی آئی کے 70 سے زائد رہنما اور ارکان اسمبلی جہانگیر ترین گروپ کو جوائن کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔جہانگیر ترین نے اپنی رہائشگاہ پر گروپ رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب بھی کیا ،اجلاس میں ایم این اے سید مبین عالم، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں مندی ، پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

اجلاس میں ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی،نعمان لنگڑیال، عون چودھری بھی شریک تھے۔اجلاس میں سعید اکبر نوانی ، لالا طاہر رندھاوا، نذیر بلوچ ،فیصل جبوانہ، امیین چودھری، قاسم لنگاہ،اسلم بھروانہ، اجمل چیمہ، غلام رسول سنگھا بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے نیاز گشکوری کو اپنے گروپ میں خوش آمدید کہا ،جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے رہنماؤں سے پارٹی کے قیام بارے حتمی مشاورت کی ،اجلاس میں مستقل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب انتخابات نظرثانی کیس؛سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

مزیدخبریں