معاشی مشکلات کے باوجود آئندہ بجٹ میں وزیر اعظم آفس کیلئے کروڑوں روپے مختص کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود آئندہ بجٹ میں وزیر اعظم آفس سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’’24 نیوز ‘‘کو موصول بجٹ تجاویز میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے صرف اسلام آباد میں موجود عمارتوں کیلیے 80 کروڑ روپے کی سفارش کی گئی ہے، وزیراعظم آفس بلڈنگ کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کیلیے 15 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا جائے گا ، پی ایم سٹاف کالونی کی ری فرنشنگ اور اضافی سہولیات کیلیے الگ سے 15 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے ،اسلام آباد کی سرکاری بلڈنگز کی بحالی اور خوبصورتی کیلیے 50 کروڑ روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں مندی ، پاکستان میں سونا سستا ہو گیا