جہانگیر ترین عمران خان کی ایک اور وکٹ لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گزشتہ روز پاکستانی تحریک انصاف سے راہیں جدہ کرنے والے سابق ایم پی اے حاجی یعقوب شیخ نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والےسابق ایم پی اے یعقوب شیخ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعدجہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس موقع پر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ "یعقوب شیخ کو اپنے گروپ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں."
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،ایک اور بڑی خبر آگئی
یاد رہے کہ 9 مئی کے دل خراش واقعات کی مذمت کرتے ہوئے یعقوب شیخ نے پارٹی چھوڑتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو قومی اداروں پر حملوں میں ملوث ہو۔