پرویز الٰہی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری، مونس الٰہی نے اہم بیان جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائی کے فوری بعد نئے مقدمے میں گرفتاری پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی ،لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چودھری پرویز الٰہی بری ہوگئے تو اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا ۔
پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی ۔لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چوہدری پرویز الٰہی بری ہوگئے تو اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا ۔ الحمد للہ چوہدری پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں ۔صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو…
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 3, 2023
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہ چوہدری پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں ،صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :چودھری پرویز الٰہی رہائی کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار