آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس 

Jun 03, 2023 | 23:32:PM

(24 نیوز)آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیاگیاہے کہ آڈیو لیکس کمیشن نے سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی،آڈیو لیکس کمیشن نے سپریم کورٹ حکم پر آڈیوز کی انکوائری روک دی تھی،رجسٹرار آفس کاکہناتھا کہ حکم عدولی نہیں ہوئی تو توہین عدالت کا معاملہ کیسے بن گیا۔
یاد رہے کہ ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی نے آڈیو لیکس کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے 3 اہم وکٹیں گرا دیں، آصف زرداری کو شمولیت کیلئے تیار مزید 30 رہنمائوں کی فہرست پیش

مزیدخبریں